زیکا وائرس امریکا میں

امریکی شہر میامی کے مچھروں میں زیکا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

فلوریڈا کے حکام کے مطابق 3 مچھروں کومیامی کے سیاحتی ساحل سے ٹیسٹ کے لیے لایا گیا تھا جہاں پہلے زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

فلوریڈا کے زرعی کمشنر ایڈم پٹنیم کا کہنا ہے کہ یہ حیرت انگیز نہیں بلکہ مایوس کن ہے۔

اس انکشاف کے بعد وسائل کو موثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے مچھروں پر قابو پانے کے اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے حاملہ خواتین کو متاثرہ علاقے میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں پہلا کیس اگست میں رپورٹ ہواتھا اوراب تک 49 خواتین میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: