جیکی چن کے لیے اعزازی آسکر

ایکشن فلموں اور مارشل آرٹس سٹنٹس کے بے تاج بادشاہ جیکی چن کو اعزازی آسکر دیا جائے گا۔

اکیڈمی آف موشن پکچر اینڈ آرٹس کے مطابق جیکی چن کو فلموں میں بے مثال کام کرنے پر اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

62 سالہ جیکی چن نے پولیس سٹوری اور آرمر آف گاڈ جیسی ہانگ کانگ کی درجنوں مارشل آرٹس فلموں سے شہرت حاصل کی۔

رمبل ان دی برونکس، کنگ فو پانڈا اور رش آور جیسی فلموں نے جیکی چن کو دنیا بھر میں مشہور کیا۔

جیکی چن فلموں میں اپنے سٹنٹ خود کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

برطانوی ایڈیٹر اینی وی کوٹس، کاسٹنگ ڈائریکٹر لین سٹیل ماسٹر اور ڈاکومینٹری میکر فریڈرک وائزمین کو بھی اعزازی آسکر دیا جائے گا۔

اکیڈمی صدر شیرل بون کے مطابق آسکر کے لیے منتخب کئے گئے افراد اپنے شعبوں میں لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہیں 12 نومبر کو ایوارڈ دئیے جائیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: