بیٹریوں میں دھماکے، نوٹ 7کی فروخت بند

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس نے بیٹری کے مسائل کی وجہ سے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 ماڈل کی فروخت روک دی ہے۔یہ فیصلہ امریکہ اور جنوبی کوریا میں موبائل فون چارجنگ کے دوران فون کے ’پھٹنے‘ کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوائسز کی تبدیلی میں کم از کم دو ہفتے درکار ہیں۔ یہ صورت حال ایسے موقعے پر سامنے آئی ہے جب سام سنگ کی حریف کمپنی ایپل آئی فون کا نیا ماڈل ریلیز کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سام سنگ کا کہنا تھا کہ اس نے جنوبی کوریا میں نوٹ 7 کی ترسیل اضافی کوالٹی ٹیسٹوں کے پیش نظر روک دی تھی۔خود کو امریکہ میں مقیم ظاہر کرنے والے یوٹیوب کے ایک صارف نے ایریل گونزالیز کے نام کے ساتھ 29 اگست کو گلیکسی نوٹ 7 کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں جلی ہوئی کیسنگ اور ٹوٹی ہوئی سکرین دکھائی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: