3کو دھرنا، 2کو ملاقات، آرمی چیف غصے میں

عمران خان خودکش حملے کے بعد مردان پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف سے ہیلی پیڈ پر  ہوئی۔ کچہری میں وکلا سے ملے اور اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق  کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی بات ہوئی۔

تاہم عمران نے یہ نہیں بتایا کہ ملاقات کتنی دیر جاری رہی۔ کپتان کو ہیلی پیڈ پر فوج کی جانب سے حملے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف سے ملاقات موجودہ حالات کے تناظر  میں انتہائی اہم ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ہفتے کو اپوزیشن دھرنا دینے جا رہی ہے۔

سیکیورٹی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا پروٹوکول انتہائی سخت ہوتا ہے اور ان سے اچانک کوئی ملاقات نہیں ہو سکتی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف عمران خان سے قبل مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچے جہاں انہوں نے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ وہ اس ملاقات کے دوران انتہائی غصے میں نظر آئے۔

پشاور اور مردان میں دہشتگردوں کا حملہ

گزشتہ روز ہی ڈی جی آئی ایس پی آر اور آرمی چیف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیوں کے دعویٰ سامنےآئے تھے اور آج حملہ ہو گیا جس کی وجہ سے عسکری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عسکری حکام متعدد بار دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر سیاسی جماعتوں سے اظہار ناراضگی کر چکے ہیں۔

آرمی چیف نے مختلف وارڈز میں زخمیوں سے بات چیت کی ۔ انہیں تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

عمران خان نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاٹا کا مسئلہ حل نہ کر کے ہم دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ ملٹری ایکشن کے بعد سیاسی ایکشن کی ضرورت ہے ۔ ملک کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے سیکورٹی فورسز اور خیبرپختونخوا پولیس کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا سکیورٹی ٹائم پر ایکشن نہ لیتی تو کوئٹہ جیسا سانحہ ہو سکتا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: