ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ناکام، ہیلری

ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ میکسیکو کو ناکام قرار دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار سفارتی صلاحیتوں سے بلکل عاری ہیں اور سفارتی محاذ پر ان کی پہلی کوشش بری طرح ناکام ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ میکسیکو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میکسیکو کے صدر سے دونوں ممالک کے مشترکہ بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کی بات کی  اور ان سے دیوار تعمیر پر ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔

دونوں رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں میکسیکو کے صدر پینا نیٹو نے اس خبر کی تردید نہیں کی بلکہ بعد میں ٹویٹ کیا کہ انہوں نے دیوار کی تعمیر پر کسی قسم کی ادائیگی کا وعدہ نہیں کیا۔

امریکا کے صدارتی انتخابات میں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا معاملہ سیاست کا محور بن چکا ہے۔

ہرسال ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے آدھی تعداد میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں داخل ہوتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: