تائیوان میں سالانہ روایتی ڈریگن بوٹ ریس میں متعدد ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
تائی پے شہر کے قریب دریائے کیلنگ میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے مقابلے ہوئے۔ ریس کے دوران کشتیوں میں سوار اتھلیٹس چپوؤں کو تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے مقررہ مقام تک پہنچے۔
بارش اور خراب موسم کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے موجود تھی۔ شائقین نعرے لگا کر اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
ڈریگن بوٹ ریس ہر سال چینی کیلنڈر کے پانچویں مہینے کے پانچویں دن منعقد کی جاتی ہے۔