چیف جسٹس بے یقینی نہ پھیلائیں،احسن اقبال

چیف جسٹس کے ریمارکس پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محترم چیف جسٹس کا بیان حیران کن اور ان کے منصب کے شایان شان نہیں ہے۔ وہ بے یقینی پھیلانے والے ایسے تبصروں سے گریز کریں۔ جن سے اداروں کے درمیان بد اعتمادی پھیلنے کا احتمال ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھآ وفاقی حکومت کی ساکھ قائم ہے ۔ مردم شماری میں تاخیر کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مردم شماری 1998 میں موجودہ حکومت کے دور میں ہی ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان کو درپیش پیچیدہ انتظامی و سیاسی مسائل موجودہ حکومت کے پیدا کردہ نہیں۔  یہ ماضی کی غیر آئینی حکومتوں کا ورثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ التواء بلوچستان حکومت کے تحفظات اور سیکیورٹی کے تقاضوں کی بنا پہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی تقاضے پورے کئے بغیر مردم شماری پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔دنیا کو پاکستان کے جمہوری نظام کے استحکام کا یقین دلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس گند کو صاف کرنے کے لئے قومی ادارے یکسوئی اور آئینی تقاضوں کے مطابق مل کر ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

ادھر وفاقی ادارہ شماریات کے چیف آصف باجوہ نے ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کے لئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ مردم شماری مارچ یا اپریل 2017میں ہو سکتی ہے فوج کے ساتھ سیکیورٹی کے لیے رابطے میں ہے ۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ اب تک مردم شماری کے حوالے سے ایک عشاریہ نو ارب روپے جاری ہو چکے ہے۔ آئینی طور پر فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

چیف شماریات نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مہنگائی کی شرح 3.84 فیصد رہی اگست میں ادویات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: