خالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت منتقل ، احتجاج ختم

سندھ حکومت کی جانب سے خالد سومرو قتل کیس کو فوجی عدالت منتقل کرنے کی سمری منظور کر  لی گئی۔ اب مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا حتمی فیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کرے گی۔

کراچی میں جمعیت علماء اسلام ف کے تحت صوبہ سندھ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور مقدمہ فوجی عدالت میں نہ چلانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی سے شروع ہونے والی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شرکاء جے یو آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر راشد محمود سومرو کی قیادت میں وزیر اعلی ہاؤس جانا چاہتے تھے تاہم پولیس اور انتظامیہ نے کنٹینرز کھڑے کر کے تبت سینٹر پر شرکاء کو آگے جانے سے روک دیا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مظاہرین کے سخت رد عمل کے باعث انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔

مشیر قانون مرتضی وہاب اور سینیٹر عبدالقیوم سومرو میدان میں آئے اور رہنماؤں سے مذاکرات شروع کئے۔

حکومتی وفد نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی سمری جے یو آئی کے رہنماوں کو پیش کی جبکہ مدارس کے حوالے سے قوانین میں ترمیم پر بھی انہیں اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی۔

حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد جے یوآئی نے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے احتجاج اور دھرنے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: