روس، گاؤں میں نلکوں میں پانی کے بجائے تیل

مشرقی روس کے ایک گاؤں میں لوگ یہ دیکھ کر اس وقت حیرت میں پڑگئے کہ جب انھوں نے صبح گرم پانی کے لیے نلکا کھولا تو اس میں سے پانی کے بجائے تیل نکل رہا تھا۔

چیرسکی نامی گاؤں میں مرکزی ہیٹنگ نظام میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں تین ٹن سے زیادہ تیل پانی کی لائن میں لیک ہوگیا۔ لیک ہونے والا تیل پاس کی ندی تک بھی پہنچا جس سے اس کا پانی اور مٹی آلودہ ہوگئی۔

ویڈیو میں گاؤں کے ایک شخص کو اپنے گھر کے نلکے سے بالٹی بھرتے د یکھا جا سکتا ہے۔ اس نلکے سے گاڑھا، کالا مادہ نکل رہا ہے۔

حکام اب پانی کی سپلائی سے تیل کے تمام اثرات کو زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی سپلائی میں تو کوئی خلل نہیں پڑا ہے اور پینے اور دھونے کے لیے اسی پانی کو ابال کر استعمال کریں۔

مقامی حکام اور ماحولیات کے تحفظ سے وابستہ افسران نے اس لیک کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: