پنجاب میں سوا 2 لاکھ جرائم پیشہ افراد

پنجاب پولیس نے پہلی بارجرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا۔ لاہورکی ایک کروڑ کے لگ بھگ آبادی کی پُرامن زندگی کو تل پٹ کرنے والے جرائم پیشہ افراد کی تعداد 55 ہزار کے قریب ہے جبکہ پنجاب بھرمیں معاشرے کے یہ ناسور سوا 2 لاکھ سے بھی زائد ہیں۔ 

پنجاب پولیس نے صوبے میں موجود دہشت گردوں، ڈاکوؤں، چوروں، اشتہاریوں، منشیات فروشوں اورفرقہ واریت میں ملوث افراد کا ڈیٹا تیار کرلیا۔

Crimnal Recordd

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس افسران نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے، جبکہ باقی بچ جانے والوں کے فنگر پرنٹس لینے کا کام بھی جاری ہے۔

ڈیٹا میں جرائم پیشہ افراد کے بالوں اور رنگت تک کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے یہ فیصلہ بھی کیاہے کہ ساڑھے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے فنگر پرنٹ میچ سسٹم بھی خریدا جائے گا جس کے بعد مجرم قانون سےبچ نہیں پائیں گے۔

رپورٹ کےمطابق 2016ء کےدوران اب تک صوبے میں2 لاکھ ایک ہزار 839 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جبکہ 2015ء میں یہ تعداد ایک لاکھ 94 ہزار552 تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: