ماہرینِ فلکیات نے سپر نووا کے پھٹنے کی تصویر بنا لی

 

کسی بھی ستارے کے بارے میں یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہے کہ وہ کب پھٹ کر سپر نووا بن جائے گا – چنانچہ اسے خوش قسمتی ہی سمجھنا چاہیے کہ ماہرین ایک ستارے کے پھٹنے کے عمل کی مسلسل تصویریں بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں.

یہ یوں ممکن ہوا کہ ماہرین ڈارک میٹر پر ریسرچ کے لیے آسمان کے ایک حصے کا سالوں سے مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف کہکشاؤں اور ستاروں کی وقفے وقفے سے تصویریں بنا رہے ہیں – جب ماہرین نے یہ دیکھا کہ ہم سے بیس ہزار نوری سال دور ایک سپر نووا پھٹا ہے تو انہوں نے یہ خوش گوار انکشاف کیا کہ یہ سپر نووا اس حصے میں پھٹا ہے جس کی وہ مسلسل تصویریں بنا رہے تھے – چنانچہ سائنس دانوں نے پرانی تصویروں کو ڈھونڈ نکالا اور ان کے تجزیے سے اس ستارے کی شناخت کر لی جو بالاخر سپر نووا بن کر پھٹ گیا- یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ سپر نووا کے پھٹنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر دستیاب ہیں – امید ہے کہ اس ڈیٹا سے فزکس کے ماہرین کو اپنے نظریات کو پرکھنے میں مدد ملے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: