3ستمبر مارچ، عوامی تحریک ان

طاہر القادری نے شیخ رشید اور جہانگیر ترین کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر طاہر القادری نے کہا تین ستمبر کو ملک گیر سطح پر بہت بڑا احتجاج ہو گا اور پاکستان تحریک انصاف کے تین ستمبر کے مارچ میں پاکستان عوامی تحریک بھر پور طریقے سے شرکت کرے گی۔ پنڈی احتجاج میں پی ٹی آئی شرکت کرے گی جس کا مقصد انصاف اور کرپٹ حکمرانوں سے حساب لینا ہے۔ پنڈی احتجاج کو قصاص اور سالمیت کا نام دیا ہے۔

انہوں نے کہا بھارت کا جاسوس پکڑا جاتا ہے تو وزیر اعظم کے لب سل جاتے ہیں جبکہ طورخم بارڈر پر حملہ ہوتا ہے پھر بھی وزیراعظم خاموش رہتے ہیں۔ ایسے حکمرانوں کا اقتدار میں بیٹھنا سالمیت کیلئے خطرہ ہے ۔ حکمران آئین، قانون اور جمہوریت کے ساتھ تماشا کر رہے ہیں۔

طاہر القادری نے مزید کہا سو بار کہہ چکا ہوں پنجاب وزیرستان کا باپ ہے اور دہشت گردوں کی ساری نرسریاں پنجاب میں ہیں۔ وقت ہے قوم تین ستمبر کو یوم احتجاج کے طور پر منائے۔ تاجر، کسان ، وکلا ، ڈاکٹر، نرسز سب اکٹھے ہو کر باہر نکلیں اور سانحہ کوئٹہ ، ماڈل ٹاؤن ،گلشن پارک ، ہزارہ برادری کے شہیدوں کا حساب لیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: