ایم کیوایم پر پابندی، وفاق،سندھ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت اور دہشت گردی کے الزام میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ متحدہ کے خلاف دہشت گردی اور سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابندی عائد کی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیئر مین سینٹ، اسپیکر قومی و سندھ اسمبلی کو متحدہ کے ارکان کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کو بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔

عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: