نویں سیارے کی تلاش میں

امریکی ماہرین فلکیات نے نویں سیارے کی تلاش کے دوران نظام شمسی میں بہت سی نئی دریافتیں کر لی ہیں۔

Space 2

امریکہ میں ماہرین فلکیات نے نظام شمسی کی بیرونی حدود میں موجود بعض ان چیزوں سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں جس میں سے ایک تو مدار میں ایک برفیلی شے ہے جو اسے سورج سے اتنا دور لے جاتی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر دوسرے ستاروں کی کشش ثقل سے متاثر ہوتی ہے۔ یہ نئی دریافتیں ایک ممکنہ نویں سیارے کی تلاش کی کوششوں کے دوران ہوئی ہیں۔ نئی دریافت شدہ چیزوں میں سے ایک جو ابھی 2014 ایف ای 72 کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اورٹ کلاؤڈ میں موجود ہے اور نیپچیون سے بھی کافی فاصلے پر ایک مدار کے ساتھ پائی گئی۔ اورٹ کلاؤڈ ایک بڑا شیل ہے جو نطام شمسی کی باہری حدود کے سب سے بڑے علاقے پر چھایا ہوا ہے۔ نظام شمسی میں پائے جانے والے دیگر اجسام کے تجزیے کی بنیاد پر ماہرین فلکیات نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر یہ موجود ہے تو پھر نواں سیارہ کرہ ارض سے بھی بہت بڑا ہوگا اور یہ زمین اور سورج کے درمیان فاصلے سے بھی تقریباً 200 گنا زیادہ فاصلے پر ہوگا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: