سندھ میں ڈھائی ہزار سے زائد مدارس غیر قانونی

سندھ میں ڈھائی ہزار سے زائد مدارس غیر قانونی ہیں۔ سندھ حکومت نے دینی مدارس کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔

دس صفحات پر مشتمل رپورٹ کرائم مانیٹرنگ سیل آئی جی آفس کی جانب سے تیار گئی ہے جس کے مطابق سندھ میں ٹوٹل 9 ہزار 423 مدارس ہیں جن میں سے 6 ہزار 503 مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ ہیں۔ صوبے بھر کے تمام مدارس میں 5 لاکھ 17 ہزار 252 طالب علم دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Madarsa 2

رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 81 ہزار 748 طلب علم رجسٹرڈ مدارس میں دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 2 لاکھ 35 ہزار 510 طالب علم غیر رجسٹرڈ مدارس میں علم حاصل کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویزن کے اندر 665 رجسٹرڈ مدارس اور 587 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 380 مدارس رجسٹرڈ اور 234 غیر رجسٹرڈ ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی شہر کے مدارس میں دس طالب علم غیر ملکی ہیں جو دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع کے دینی مدارس کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے اور ہر فرقے کے حوالے سے بھی رپورٹ میں ذکر کیا گیا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: