9/11  کے روز  عید الاضحیٰ

مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ اس سال نائن الیون کے دن اتوار کو متوقع ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان اس دن کو مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ مسلم اکثریتی ممالک میں عید الاضحیٰ پر عام تعطیل بھی ہوتی ہے۔

اگر عید 11 ستمبر کو ہوتی ہے تو اس دن امریکا پر نائن الیون حملوں کی پندرھویں برسی بھی ہوگی۔ تاہم عید کی حتمی تاریخ کا فیصلہ سعودی حکام یکم ستمبر کو چاند دیکھنے کے بعد کریں گے۔ اسی کے بعد حج کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اگر یکم ستمبر کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تو عید 12 ستمبر کو ہوگی۔

امریکا میں فقہ کونسل آف نارتھ امریکا نے عید الاضحیٰ سعودی عرب کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یورپین کونسل آف فتویٰ اینڈ ریسرچ بھی سعودی عرب کے ساتھ عید کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: