دریائے گنگا میں ریکارڈ سیلاب

اس سال مون سون کی بارشوں سے دریائے گنگا میں سیلاب نے ماضی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ حکام کے مطابق شمالی انڈیا میں 4 مقامات پر پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ سیلابی صورتحال ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ہے جہاں 26 اگست کو پانی کی سطح 50.52 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں 1994 میں سیلاب سے پانی کی سطح50.27 میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سال انڈیا میں سیلاب سے ابتک 150 سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ریاست اتر پردیش کے علاقے بھی دریائے گنگا میں آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا کا تیسرا بڑا یہ دریا انڈیا کی شمالی ریاستوں سے گزرتا ہوا خلیجِ بنگال میں جا گرتا ہے۔

India Flood Gangna 2

انڈیا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق جون میں مون سون کے آغاز کے بعد ہونے والی بارشوں کے مقابلے میں گذشتہ ہفتے ان ریاستوں میں بارشیں کم یا اوسط درجہ کی ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریا کے ساتھ بہہ کر آنے والی مٹی سیلاب کی وجہ ہے۔ دریائے گنگا سب سے زیادہ مٹی اور کنکر ساتھ لاتا ہے۔

یہ مٹی اور کنکر دریا کے نیچے سطح زمین کو بلند کر دیتے ہیں اور پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں اور کھیتوں میں داخل ہو جاتا ہے۔

بہار میں حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی ریاست بنگال میں ایک مصنوعی باڑ لگائی جائے تاکہ مٹی اور کنکروں کے آگے آنے کو روکا جا سکے۔

India Flood Gangna 3

ان کا کہنا ہے کہ اس مٹی کی جگہ بدلنے کی وجہ سے فارکّا بیراج میں بھی کئی مقامات پر خلل پڑا ہے اور ان کے بقول اسی وجہ سے گنگا کا پانی واپس بہار کی جانب بہا اور سیلاب کا باعث بنا۔

انڈیا میں دریاؤں سے ریت کے کمرشل مقاصد کے لیے حصول میں اضافے کے بعد سنہ 2014 میں انڈین سپریم کورٹ نے لائسنس کے بغیر ریت نکالنے پر پابندی عائد کر دی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: