پاناما لیکس پر ایک صفحہ،3ستمبر احتجاج الگ الگ

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید اور سینیٹر اعتزا زاحسن سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے اتفاق  کیا کہ آیندہ قومی اسمبلی میں کراچی کی صورتحال اور قائد ایم کیو ایم کے بیان کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد مشترکہ حکت عملی اپنائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر اعتزاز احسن کے بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کامزید کہناتھا کہ پاناما کے حوالے سے پختونخوا اسمبلی سے بل منظور کروائیں گے۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ بعض امور پرپیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا ایک ہی موقف ہے۔ چاہتے سب کا یکساں احتساب ہو اور احتساب کا آغاز وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے خاندان سے ہونا چاہیے ۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے تین ستمبر کو پاکستان مارچ مین شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کو دعوت دی۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کی تین ستمبر کی دعوت پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: