دبئی، شیخ محمد کا دفاتر کا دورہ

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد اتوار کے روز سول سروس کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ جس کے بعد ان کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک خالی خولی دفتر میں عجیب انداز میں تنہا کھڑے دکھائی دیتے ہیں جب کہ دفتر کے اعلیٰ افسران غائب ہیں۔

متحدہ عرب امارت میں اتوار کام کرنے کا دن ہے۔ شیخ محمد نے اپنا دورہ صبح ساڑھے سات بجے شروع کیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس دورے کے نتیجے میں دبئی بلدیہ کے 9 سینیئر افسران کو سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مقامی اخبار گلف نیوز کے مطابق شیخ محمد اکثر صبح کے وقت اسی طرح کے چھاپے مارتے ہیں۔ شیخ محمد نے دبئی ہوائی اڈے کا بھی دورہ کیاجہاں کام معمول کے مطابق جاری تھا۔

معائنے کے دن جو افسر دفتر نہیں پہنچے تھے اس میں سے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

دبئی میڈیا آفس کی ڈائریکٹر مونا المعرّی کا کہنا تھاکہ ٹائم لائن اوپر سے شروع ہوتی ہے وہ ان ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے جن کے افسر ہی وہاں پر موجود نہ ہوں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: