7سال بعد کراچی کو میئر مل گیا

 میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کراچی کے باغ جناح المعروف پولو گراؤنڈ میں منعقد کی گئی جس میں میئر وسیم

اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔

Mayor Oath

وسیم اختر کو حلف برداری کے لیے پولیس کی خصوصی بکتر بند گاڑی میں سینٹرل جیل سے پولو گراؤنڈ لا یا گیا تھا۔

حلف اٹھانے کے بعد کراچی کے نئے میئروسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود نعرے لگاتا ہوں تاکہ سب کی تسلی ہو ،جئے متحدہ ، جئے بھٹو، جئے عمران۔ہم مل کر اس نیا کو پار لگاسکتے ہیں ۔ہم پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ امیدکروں گا وزیراعلیٰ بھی شہر کےمسائل سےنجات دلانے میں مدد کریں گے،بلاول بھٹو ، آصف زرداری سےکہوں گا شہر اورصوبے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگاہمیں، متحد ہو کر مسائل کو حل کرنا ہوگا ۔

وسیم اختر کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا  کہ حلف برداری کے بعد صوبائی حکومت قانون سازی کرکے انہیں ضمانت پررہا کرائے یا پھر معاملات چلانے کے لیے جیل میں ہی دفتر کھلوادیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: