کشمیر میں پھر کرفیو

مقبوضہ وادی میں پھر کرفیو لگا دیا گیا۔ سرینگر، بڈگام، بارہمولا، بانڈی پورہ، اسلام آباد آزادی کے نعروں سے گونج اٹھے۔ لاوڈ اسپیکروں پر آزادی اور پاکستان کے حق میں ترانے نشر ہونے لگے۔ ہزاروں کشمیری پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے سڑکوں پر آگئے

Kashmir

آزادی کے نعروں سے خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے پھر کوفیو لگا دیا۔قابض فوج نے فائرنگ اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال شروع کردیا۔ شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

53 روز کے کرفیوکے دوران 85 سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہیں۔ جبکہ 150 سے زائد بینائی کھو چکے ہیں۔ دوسری طرف بھارت کی ایکسپرٹ کمیٹی نے پیلٹ گنوں کے ساتھ مرچوں بھرے شیل بھی استعمال کرنے کی تجاویز پیش کردی ہیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: