غلام مصطفیٰ کھر کا بیٹا گرفتار

اشتہاری بھائی کو پناہ دینے کے الزام میں غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا گیا،بلال کھر پر دو سال پہلے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا

کوٹ ادو میں سناواں پولیس کی بھاری نفری کا سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے گھر چھاپہ مارا مگروہ تو نہ ملا لیکن اس کا بھائی عبدالرحمن مل گی،،پولیس اس کو ہی غنیمت سمجھ کر ساتھ لے گئی

یاد رہے  کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں مصطفی کھر کے بھائی مرتضیٰ کھر کا لجھانی برادری کے دلدار خان سے اراضی کا تنازعہ تھا، جب حاجی دلدار اپنے بیٹے امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے ،بلال کھر اپنے چچا مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ وہاں آگئے اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیا اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی، مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹا۔ بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے جس سے امجد موقع پر دم توڑ گیا

بعدازاں ورثا نے میت سڑک پر رکھ دھرنا دیا تھا،مقدمہ تو درج ہوگیا لیکن ابھی تک گرفتاری نہیں ہوئی،،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان کھر پر اپنے اشتہاری بھائی بلال کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: