سوات کے قریب جیپ دریا میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ڈوب گئے۔ مینگورہ سے کالام جاتے ہوئے جیپ بحرین میں دریائے سوات میں جاگری۔ حادثے میں بہادر سید، اس کی بیوی، بیٹی اور دو بیٹے عمراور حبیب ڈوب گئے۔
پنڈدادنخان میں کھیوڑہ روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں آفتاب، اس کی والدہ ساجدہ، دو بہنیں عتیقہ اور صالحہ جاں بحق ہوگئے۔
نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں تیز رفتار کار درخت کے ساتھ ٹکراگئی۔ حادثے میں میاں، بیوی جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔
راولپنڈٰی سے گلگت بلتستان جانے والے بس پٹن میں الٹ گئی۔ حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق اور 27 مسافر زخمی ہو گئے۔