سرکاری اسپتالوں میں ادویہ خراب؟کمپنی مالکان کا انکشاف

ادویات کی قیمتوں  کےمعاملےپرپاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود قومی کمپنیوں  نے ادویات کے قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ کئی بار نقصان کے باوجود ہم عوام کی خاطر ادویات فراہم کرتے رہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے قیمتیں بڑھائی ہیں لیکن حکومت نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ ادویات جب سرکاری اسپتالوں میں جاتی ہیں تو اکثر کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔سرکاری اسپتالوں میں ادویات کو مقررہ درجہ حرارت مہیا نہیں کیا جاتا۔پھر نقصان کی صورت میں ذمہ داری کمپنیوں پر ڈالی جاتی ہے۔ ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کام کیا جائے جو ڈرگ ایکٹ کےمطابق ہے۔اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات طے نہیں ہوتے تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ادویات کی قیمتوں میں کسی کمپنی نے از خود اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2001 سے اب تک کسی بھی دوائی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔سو میں سے دس ادیات نقصان برادشت کرکے مارکیٹ میں فراہم ا کر رہے ہیں۔خدشہ تھا کہ لائسنس غیر قانونی طریقے سے منسوخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لائسنس بورڈ نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ڈرگ ایکٹ کے تحت چلیں گے تو کوئی مسلہ نہیں ہو گا۔ لائسنس منسوخ کرنے کےقانونی طریقے کے متعلق حکومت کے ساتھ مزاکرات جاری ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: