پھر وینس بن گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد بارش سے پورے شہر میں پانی جمع ہو گیا ، سڑکیں تالاب بن گئی ہر جگہ پانی ہی پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے ۔

بارش کے بعد نکاسی آب کا مناسب انتطام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوب چکی ہیں ۔ مال روڈ، ڈیوس روڈ، علامہ اقبال روڈ، داتا دربار ، گڑھی شاہ ، ایئرپورٹ ،ہربنس پورہ سمیت اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا ہے ۔ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بارش رحمت بننے کے بجائے شہریوں کیلئے زحمت بن گئی ہے ۔ بارش ہوتے ہی لیسکو کے فیڈر بھی ٹرپ ہو گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی ۔ 

دوسری طرف کراچی میں شاہراہ فیصل پر ایئر پورٹ کے قریب دو روز بعد بھی بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کے لئے مشینری نہیں لگائی گئی جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ اگر پانی کا نہ نکالا گیا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: