الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن، عمران خان

بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کوئی حکمران یا وزیر چوری کرتا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔ کرپشن کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری ہی نہیں ہو رہی۔ عوامی تحریک کا مطالبہ جائز ہے۔ حمزہ شہباز نے قتل کرنے والوں کو ماڈل ٹاون بلایا۔

انہوں نے کہا کہ اندرون لاہور پولیس غنڈوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں لاہور میں رینجرز کو بلایا جائے۔حمزہ شہباز کو جہلم میں جلسہ کرنے کے بعد نوٹس جاری کیا گیا۔ حمزہ شہباز ڈپٹی چیف منسٹر ہیں ، میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان ہے نا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ۔پاناما لیکس پر آج سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرا دی گئی ہے۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم دیکھ سکیں ہمارے ادارے کتنے مضبوط ہیں۔ جب میں نے مشرف کے زمانے میں جیل کاٹی تو وہاں سب غریب لوگ تھے۔کوئی بھی بڑی شخصیت جو جرم کرتا ہے یا بڑا چور وہ باہر گھوم رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: