الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری دن

سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ecp

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں آمدن اور فنڈز سمیت پارٹی کی مالی پوزیشن اور انکے ذرائع سے متعلق تفصیلات 29 اگست تک فراہم کریں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 ءکے آرٹیکل 13 کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں مالی سال ختم ہونے کے 60 روز کے اندر پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی پابند ہیں۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: