لاس اینجلس ائیرپورٹ پر فائرنگ کی غلط اطلاع

لاس اینجلس کے ایئرپورٹ کے کچھ حصوں کو فائرنگ کی اطلاع کے بعد بند کر دیا گیا تھا، پولیس نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے کر کارروائی  کی۔ تاہم بعد میں پتا چلا کے ائیرپورٹ پر کسی نے اونچی آواز کو فائرنگ سمجھ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آواز کسی چیز کے گرنے یا پھر مبینہ طور پر بلب پھٹنے کی تھی۔ ایئرپورٹ پر فائرنگ کے غلط آلارم بجنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

ابتدائی طور پر کہا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ایئرپورٹ کی لابی میں پیش آیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کے کچھ حصوں کو بند کر دیا اور ایئرپورٹ کی عمارت کو گھیرےمیں لے لیا ۔

پولیس نے ائیرپورٹ پر بے انتہا شور مچانے اور لوگوں کو خوف زدہ کرنے میں ملوث ایک شخص کو بھی گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہا واقعے میں کسی کے جاں بحق ہونے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: