برطانیہ کے ولی عہد پرنس چارلس لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر عیاد ت کی۔
پرنس چارلس نے نوازشریف کی عیادت کی اور کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر انہیں مبارکباد دی۔
شہزادہ چارلس نے وزیراعظم نوازشریف کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پرنس چارلس نے وزیراعظم کو شاہی محل کلیرنس ہاؤس کے شہد کا تحفہ دیا،
پرنس چارلس نے کہا کہ شہد انہیں جلد صحت مند ہونے میں مدد دے گا۔