یا اللہ ٹرمپ صدر بنے،داعش سربسجود

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے جہادی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نومبر میں ہونے والے والے انتخابات میں جیتنے کی دعا کر رہے ہیں کیونکہ داعش کے نزدیک ٹرمپ کے جیتنے سے انہیں امریکہ سے زیادہ سے زیادہ جہادی بھرتی کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ ٹرمپ کی مسلمان دشمنی امریکہ مسلمان نوجوانوں کو جہاد کی طرف راغب کرے گی۔

آئی ایس آئی ایس کی پیغام رسانی کی ایپ کا تجزیہ کرتے ہوئے فارن افیئر میگزین کے مبصرین کا کہنا ہے کہ داعش کے ترجیحی امیدوار ٹرمپ ہیں۔ ان کی مسلمانوں کی سخت گیر پالیسی کی وجہ سے وہ ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی صدارتی کمپین میں داعش ان کا ایک اہم موضوع رہا ہے۔ وہ ہیلری کلنٹن اور صدر اوباما پر الزام لگاتے رہے کہ انہوں نے ہی داعش کو بنایا اور پروان چڑھایا۔

اب امریکہ انتظامیہ اس گروپ کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہادیوں کی بھرتی کے ایپ پر داعش کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ اے اللہ امریکہ کو ٹرمپ دے دیں۔ ایک دوسرے ممبر کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے آنے کے بعد وہ یقیناً زیادہ سے زیادہ جہادیوں کے بھرتی ہونے کی راہ ہموار کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: