بھارت پر ماتم کدہ، آج خاموش کیوں؟

چند دن پہلے بھارتی ریاست اڑیسہ میں بیوی کی لاش  اٹھائے 20میل کا سفر طے کرنے والے شخص کی کہانی منظر عام پر آئی تو دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا۔ کوئی اس کی محبت، کوئی ویڈیو میں موجود بیٹی تو کوئی شخص کے تاثرات پر نوحہ کناں  رہا۔ پاکستانی میڈیا نے  بھی بھارت کی خوب درگت بنائی۔ ہر خبر میں بار بار یہ الفاظ چلتے رہے ہیں کہ ایٹمی قوت  یا خطے کا ٹھیکدار بننے کا خواب،غربت، حقیقی چہرہ آشکار، وغیرہ۔

indain

اس کے بعداڑیسہ میں ایک دوسرا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی لاش کو توڑ کر ڈاکٹروں نے گٹھری میں باندھ دیا تاکہ لاش کو 40میل دور پیدل منتقل کرنے آسان ہو جائے۔ ایمبولنس نہ ہونے کے اس دوسرے واقعے پر بھی خوب واویلا مچا گیا۔

pole

تاہم پاکستانی صوبے پنجاب کے قصبے جڑانوالہ میں گدھا گاڑی کے ذریعے نامعلوم لاش تھانے منتقل  کرنے پر ردعمل مختلف تھا۔ ایسے میں کسی بھی نیوز چینل میں پاکستان کے دفاعی اخراجات اور ترجیحات پر بات نہیں کی گئی۔ کسی حساس معاملے کو زیر بحث نہیں لیا گیا۔ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف بڑھتے اخراجات کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

vlcsnap-2016-08-28-19h51m06s13

میڈیا میں ایک بار پھر اورنج لائن اور ایسے ہی دوسرے ترقیاتی منصوبے ہدف تنقید رہے۔ حالانکہ بھارت کے معاملے پر اس کے دفاعی اخراجات سے لے کر خارجہ پالیسی تک کے  حصے بکھیرے گئے۔

jaranwala dead body on donkey

لاش منتقل کرنے کے تینوں واقعات میں انسانی بے حسی یقیناً مشترکہ تھی ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیاں والا کی حدود  سے نامعلوم شخص کی لاش ملی  تھی، جسے گدھا گاڑی پر لاد کر تھانے میں منتقل کیا گیا ۔لاش نواحی گاؤ ں 586 گ ب سے ملی جبکہ ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

جڑانوالہ میں لاش گدھا گاڑی پر لانے کے واقعہ پر سی پی او فیصل آباد  نے ایکشن لیا چوکی انچارچ صابرکو معطل کر دیا حالانکہ قصبے میں موجود پولیس اسٹیشن میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ریسکیو سروس بھی علاقے سے دور ہے۔ ایسے میں شاید پولیس اہلکاروں کے لئے لاش کو جلد از جلد تھانے منتقل کرنے کا کوئی اور ذریعہ بھی نہیں تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: