آصف حسنین بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آسف حسنین نے بھی پاک سرزمین کے قافلے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، کہتے ہیں،مزید اراکین اسمبلی بھی پاک سرزمین پارٹی جوائن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا22اگست کو حد ہوگئی تھی جس کے بعد فیصلہ کیا کہ اب میرا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں ہے،اب کہتا ہوں کہ ہم نہ ہوں ہمارے بعد پاکستان زندہ باد،آصف حسنین نے کہا کہ پاکستان مخالف نعروں کے بعدمیں نے خود مصطفیٰ کمال کو فون کیا اور پاک سرزمین کو جوائن کرنے کی در خواست کی ،آصف حسنین نے کہا مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے۔

آصف حسنین نےوضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ وہ بیرون ملک فرار نہیں ہو رہے تھے بلکہ2دن اور تین راتیں جاگنے کے باعث طبیعت میں خرابی محسوس کر رہا تھا ،اس کیفیت سے نکلنے کےلئے اسلام آباد جارہا تھا کہ ایئر پورٹ سےرینجرز مجھے پوچھ گچھ کےلئے اپنے ہمراہ لئے گئے۔

انہوں نے کہا ایم کیو ایم کو ووٹرز اور کارکنوں نے مضبوط بنایا لیکن ان کا کوئی پر سان حال نہیں ہے، گرفتار کارکنان کے پاس وکیل کی فیس کے بھی پیسے نہیں ہیں،ایسے کارکنان بھی ہیںجو تین،تین ہزار کےلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

آصف حسنین نے محمد انور،مصطفیٰ عزیز آبادی اور انبساط ملک پر چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چھوڑنے کے بعد اچھا نہیں لگتا اس لئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: