ٹی20: بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان جاری 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کالی نے بھارتی ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی ۔

ویسٹ انڈیز کے 245 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 244 رنز بناسکی ۔ بھارتی کپتان مہندرہ سنگھ دھونی آخری گیند پر آوٹ ہوگئے ۔کے آر راہول کی سنچری بھی کام نہ آئی ۔

لاوڈر ہل امریکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 245نز بنائے۔ایون لوئس نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جانسن چالز نے 79 رنز بنائے۔

جواب میں روہت شرما کے 62 اور کے آر راہل کی 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔ آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔لیکن براوو نے دھونی کو آوٹ کرکے ٹیم کو ایک رن سے فتح دلادی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج اسی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: