انگلینڈ پھر فاتح، 2صفر کی برتری

لارڈزمیں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 4وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچزکی سیریزمیں دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔ جوروٹ کو 89 رنز کی شاندار اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ بھی شروع میں مشکلات کا شکاررہی ۔محمد عامر نے دوسری ہی گیندپر رائے کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد ایلکس ہیلزبھی صرف 14 رنز بناکر عماد وسیم کی گیندپرآؤٹ ہوگئے۔تاہم دو وکٹوں کے نقصان کے بعد انگلینڈ نے سنبھل کربیٹنگ کی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور مورگن کے درمیان 112 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ مورگن کو عماد وسیم نے بولڈ کیا۔ انھوں نے 68 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس  42 رنز بناکر حسن علی کی گیندپر بولڈ ہوئے۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر صرف چار رنزبناکررن آؤٹ ہوئے۔ جوروٹ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور108 گیندوں پر 89 رنز اسکورکئے۔ انھیں وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔ شعیب ملک نے روٹ کا کیچ لیا۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 7 اوورز میں 38 رنز دےکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔محمد عامر نے دس اوورز میں 39 رنز دےکر1وکٹ لی۔ وہاب ریاض اور حسن علی کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل میں دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ کاآغازاچھا نہ تھا۔ پاکستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف دو رنزپرگرگئیں۔ اس کے بعد سرفراز احمد اوربابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں نے 50 رنز سے زائد کی شراکت بنائی۔ بابر اعظم 33 گیندوں پر30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 5 چوکے لگائے۔

اس کے بعد سرفراز کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے ۔انھوں نے 35 گیندوں پر 28 رنز کی اننگ کھیلی۔ان کی اننگ میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔ انھوں نے بھی سرفراز احمد کے ساتھ 50رنز سے زائد کی شراکت بنائی۔

عماد وسیم اور سرفرازاحمد  نے اپنے شراکت داری میں اچھی بیٹنگ کی۔دونوں نے وکٹوں کے چاروں جانب بہترین اسٹروکس کھیلے۔ سرفراز احمد نے 129 گیندوں پر105 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔عادل رشید کی گیندپرالیکس ہیلز نے ان کا باؤنڈری کے نزدیک کیچ لیا۔

اس کے بعد حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔وہاب ریاض بھی خاطرخوا بیٹنگ نہ کرسکے اور صرف 6رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔یاسرشاہ بھی کھاتا کھولے بغیر صفرپرآؤٹ ہوئے۔ محمد عامر نے 6رنز بنائے اور وہ رن آٴؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے 70 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھوں نے 5 چوکے اور ایک چھکالگایا۔ انگلینڈ کی جانب سے ووڈ نے 10 اوورز میں 46رنز دے کر3وکٹیں حاصل کیں۔کرس ووکس نے 42 رنز دےکر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لیام پلنکٹ کے حصے میں 50 رنز دے کر2وکٹیں آئیں۔عادل رشید ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: