الیپو میں نماز جنازہ ، مزید جنازے تیار

باغیوں کے شہر الیپو  کے شمالی علاقے المدنی میں  جمعرات کو ہونے والی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی۔  شامی حکومت کی جانب سے ہونے والی بمباری میں 60سے زائد افراد مارے گئے۔  المدنی میں ہفتے کی صبح  15خواتین اور 2بچوں کی نماز جنازہ کی تیاری کی جا رہی تھی کہ ایک بار پھر بمباری شروع ہو گئی۔

علاقے میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم ’’وائٹ ہیلمٹ‘‘ کے مطابق  نمازہ جنازہ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ایک بار پھر بیرل بم برسائے گئے جن میں 30افراد مارے گئے جبکہ 50کے قریب زخمی ہوئے۔

بمباری شروع ہوتے ہی لوگ محفوط پناہ گاہوں کی طرف دوڑے۔ فلاحی تنظیم کی جانب سے جاری کردی تصاویر میں لوگوں کی حالت زار واضح ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ شامی فضائیہ نے تین راؤنڈ میں بمباری کی جس سے کئی گھر منہدم ہو گئے۔

بیرل بم کے حملوں میں گزشتہ ہفتے 62شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ادھر امریکہ نے اس بمباری کا الزام روس پر لگایا ہے کیونکہ یہ بم روس ہی شام کو بیچتا ہے۔

الیپو اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے۔ شہر کا مشرقی حصہ باغیوں جبکہ مغربی حصہ حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: