تقریر کرنے والے کے خلاف کیا کیا؟

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم متحدہ قائد کو اپنا رہنما نہیں سمجھتی۔ متحدہ قائد کی وجہ سے مہاجر قوم کی بیٹیاں عدالتوں میں خوار ہو رہی ہیں اور متحدہ قائد نے اس قوم کا بیڑہ غرق کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا متحدہ کے دفاتر گرتے ہوئے دیکھ کر خوشی نہیں ہو رہی۔ ان کے نام سے منسوب چیزیں لوگ خود گرائیں گے ۔

مصطفیٰ کمال نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا متحدہ قائد نے پاکستان مخالف تقریر کی اس پر کیا کیا گیا؟برطانیہ متحدہ قائد کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کرے گا کیونکہ حکومت برطانیہ کے رحم و کرم پر ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم اور متحدہ کوئی الگ چیز نہیں۔ فاروق بھائی قوم کو سچ بتائیں کیا آپ نے وہ فائلیں نہیں دیکھیں؟کیا آپ کو نہیں پتا   را   سے فنڈنگ ہوتی رہی؟  ہمارے پاس نہ آئیں لیکن آپ کو سب کچھ پتا ہے اور آپ کو سچ بولنا چاہیے۔ اگر فاروق بھائی سچ نہیں بول سکتے تو جھوٹ بھی نہ بولیں۔ خدا کے واسطے مہاجر قوم پر رحم کریں۔

مصطفیٰ کمال نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ متحدہ قائد نے محرومیاں دکھا کرہم جیسے لوگوں کو پیچھے لگایا اور محرومیوں کی وجہ سے ہم دھوکہ کھا گئے۔ محرومیاں موجود ہیں ۔ کیا آج کراچی میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟  کیا متحدہ قائد کو سربراہ بنا کر سب مسائل حل ہو گئے؟ 30 سالوں میں شہری علاقوں میں کوئی یونیورسٹی نہیں بنی ۔ صرف آفس نہیں گرانے مہاجروں کے زخموں پرمرہم رکھنا ہو گا۔ خدا کیلئے مہاجر قوم کی محرومیوں کو دور کرنے کی بات کریں۔ مہاجر قوم کے بے روزگاروں کو باعزت روزگار دیں اور وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ محرومیوں کا شکار قوم کیلئے اسپیشل پیکیج کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا متحدہ کی خواتین کو گرفتار کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ کے اعلانات کے باوجود کراچی کچرا کنڈی ہے۔ صرف کہنے سے کچرا نہیں اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا  کہ ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں لیکن یہ سب کچھ خاموشی سے نہیں دیکھ سکتے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: