راجہ پرویز اشرف ن لیگ پر برس پڑے

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی کرپشن اور حکومت بچانے کیلئے نہیں۔ بلاول بھٹو نے مفاہمت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔ پاناما لیکس کا فیصلہ اب ٹی او آرز کے بجائے عوام کی عدالت میں ہوگا۔ 

RAja Perviaz Ashraf

فیصل آباد کی سٹی اور ضلعی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ الگ الگ مشاورتی کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سازشیں، پروپیگنڈہ اور ن لیگ کی جھوٹی کہانیاں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کیلئےکوئی اور موجودہ وزیراعظم کیلئے کوئی اور قانون ہو۔ یہ دوہرا معیار ختم ہونا چاہئے۔ اب بھی وہی رینٹل پاور ہیں صرف نام بدلا ہے اب سوموٹو کون لے گا۔ کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر صرف پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے محاذ بنایا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نااہل لوگ حکومت کر رہے ہیں۔ ملک میں وزیر خارجہ ہے نہ خارجہ پالیسی ہے۔ پاکستان اس قدر تنہا پہلے کبھی نہیں تھا۔ بھارت سے پاکستان کے نہیں حکمران خاندان کے اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں شیر کان اور دم سمیت پکڑا گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: