نئی زمین اتنی اہم کیوں؟

لیزا میساری (نیویارک ٹائمز)

یورپی اسپیس آبزرویٹری نے زمین کے انتہائی قریب موجود ستارے پروکسیما سینتوری کے گرد گھومتا ایک سیارہ دریافت کیا ہے۔  ہر سال ہم ہزاروں سیارے دریافت کرتے ہیں لیکن آخر یہ مختلف کیوں ہے۔ نظریاتی طور پر یہ اپنے سورج نما ستارے سے بالکل درست فاصلے پر مدار میں گھوم رہا ہے، اس وجہ سے اس پر زندگی کے آثار ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ ہمارے کرہ ارض کے انتہائی قریب موجود اس ستارے کی دریافت  فلکیات کی رو سے انتہائی اہم ہے، سائنس کی اس نئی شاخ میں  لوگ ابھی نئی کھوج کر رہے ہیں ۔ اس وجہ سے کسی بھی چیز کو حتمی تصور نہیں کیا جاتا۔

یورپین آبزرویٹری کے مطابق پروکسیما سینتوری  ہمارے نظام شمسی میں دریافت شدہ دو ستاروں سے کم  گرم ہے۔ یہ سورج سے کم گرم اور ساخت میں بھی چھوٹا ہے۔  اس ستارے کے گرد گھومتے نئے سیارے پر پانی کی موجودگی کے آثار ہیں۔ یہ نئی زمین اپنے ستارے کے گرد ایک چکر 11 دن میں مکمل کرتی ہے اور اس میں ریڈیشن بھی مختلف ہے۔ اس وجہ سے اس کا موسم اور ماحول زمین سے کافی مختلف  ہو گا۔ اس کی سطح پر کھڑا ہو کر آپ کو نیلا آسمان نظر نہیں آئے گا بلکہ یہ ایک لال سطح ہو گی۔

Relative Sizes of the Alpha Centauri Components and other Object

ماہرین فلکیات ان تمام حقائق سے آگاہ ہیں لیکن یہ سوال موجود  ہے کہ  آخر وہ اسے زمین جیسا سیارہ کیوں قرار دے رہے ہیں؟ کچھ لوگوں کا خیا ل ہے کہ اگر ہم اپنی زمین کو تباہ کر دیں گے تو پھر ایسا کوئی سیاہ ہماری پناہ گاہ ہو گا۔ اس ضمن میں ایک سوال یہ بھی ہے کہ اگر ہم نئی زمین یا زمین جیسا کوئی سیارہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم انسانیت کے سب سے بڑے سوال کا جواب دینے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں یا نہیں؟

موجودہ اعلان کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے کوئی عقل مند مخلوق ڈھونڈ لی ہے۔ یہ دریافت بس ہمیں زندگی کی مختلف اقسام سے روشناس کرانے میں اہم ہو گی۔ زمین کی تلاش  کا عمل باقاعدہ طور پر 2009میں شروع ہوا۔ کیپلر ٹیلی اسکوپ نے  اس میدان میں انقلاب برپا کیا۔ ہزاروں نئے سیارے دریافت ہوئے۔ کئی ستاروں کے گرد موجود سیاروں کا تجزیہ کیا گیا۔ سائنسدانوں نے ہزاروں خالی ستاروں کو مقامات میں تبدیل کر دیا کیونکہ ان کا مقصد ہی نئی زمین کی تلاش ہے۔ وہ ہر وقت اپنے جیسے کسی سیارے کی تلاش میں لگے ہیں۔

2008میں ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم کا انٹرویو دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ’’ہم خواب دیکھتے ہیں، پھر ایک دن ہم زمین کو ڈھونڈ لیں گے۔ ہماری نسل اس زمین کے درمیان حائل راستے کو ختم کرے گی۔ پھر ہم ایک نئی زمین تک پہنچ جائیں گے۔‘‘نیو سائنس میگزین کا کور  اس بار تاریخی عبارت کا ہی شاخسانہ ہے۔ ’’ہم نے پڑوس میں زمین ڈھونڈ لی، کیا وہاں چلیں؟‘‘

خلا کا سفر اور خلائی مخلوق سے ملاقات اس خواب کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ ہم گیسوں کے نئے مجموعے تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں تاکہ اپنی زمین اور اپنی ذات کو بہتر طور پر جان سکیں۔ کسی دوسرے زمین جیسے سیارے کی موجودگی کا اعلان یہ بھی تو ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے صحیح یا غلط طور پر اپنی زمین کو مکمل طور پر سمجھ لیا ہے۔ بے شک وہاں موسمی غیر یقینی ہے لیکن ہم اس کو یوں بھی تو بیان کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے جیسا ہی ہے، بالکل ہماری بے یقینی جیسا۔

The sky around Alpha Centauri and Proxima Centauri (annotated)

جب میں نے سائنس دانوں سے زمین جیسے سیارے کی تلاش کے بارے میں معلومات لیں تو مجھے لگا کہ یہ سب خوابوں کی باتیں کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق زمین جیسے حالات ہی زندگی کو جنم دے سکتے ہیں۔ ہم ایک ایسے سیارہ کی تلاش میں ہیں جو فلموں میں ہوتا ہے، یعنی نوجوانوں کے لئے بنایا گیا سیارہ۔

یہ علم ہمیں اپنے ماضی سے کیسے منسلک کرتا ہے تو ایک سائنسدان نے بتایا  کہ اگر ہم کو یہ جاننا ہے کہ انسان یہاں کیسے وجود میں آیا تو دوسرے سیاروں کی تلاش اور ان کا تجزیہ ہی اس کا بہتر جواب دے سکتا ہے۔ پروکسیما کے گرد گھومتے سیارے کے بارے میں ابھی ہمارے پاس بہت زیادہ علم نہیں لیکن اگلے کچھ برسوں میں اس کا انتہائی قریب  سے مشاہدہ کیا جائے گا۔ مجھے خدشہ ہے کہ یہ زمین جیسا نہیں کیونکہ موجودہ معلومات کی بنیاد پر  میں اس پر یقین نہیں کر سکتا۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ ہم جوں جوں کائنات کی گہرائی میں دیکھنے کے قابل ہوں گے۔ ہم بہتر طور پر دوسری زمین اور اپنی زمین کو سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: