یہاں بلایا تو شہید ہو گا، الطاف کو برطانیہ میں پکڑو

 قومی سلامی کونسل کے جمعرات کو ہونے والے  اجلاس میں سول اور عسکری حکام کی بحث کا موضوع  الطاف حسین رہے ۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ نے الطاف حسین کی حوالگی کے لئے برطانیہ کو خط لکھنے کی تجویز دی جسے عسکری قیادت نے مسترد کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری حکام کو خدشہ تھا کہ اگر الطاف حسین کو واپس لایا یا بلایا گیا تو کراچی اور حیدر آباد میں عوام کھل کر ریاست کے سامنے کھڑے ہو جائیں گے۔ عسکری حکام نے یہ بات تسلیم کی کہ الطاف حسین سے عوام کا تعلق ختم نہیں ہو سکتا ، اس لئے حکومت اور فوج کو ایسی کسی بھی صورتحال سے دور رہنا چاہیے۔

اس موقع پر سول حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کارروائی سے بہت زیادہ دیر لگے گی اور اس میں کافی مشکلات پیدا ہوں گی، تاہم عسکری قیادت نے الطاف حسین کو پاکستان لانے یا ان کے آنے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا۔ ان کا خیال تھا کہ موجود دباؤ نتائج دے رہا ہے ۔ اس سلسلے میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی غلط قدم عوام اور  فوج کو آمنے سامنے لا سکتا ہے۔

ایک اعلیٰ افسر نے یہاں تک کہا کہ خوف کو قائم رہنا دینا چاہیے ، ایسا نہ ہو کہ سب ضائع ہو جائے۔

اس بحث کی بنیاد پر حکومت نے برطانیہ سے ایم کیو ایم قائد کی حوالگی کا مطالبہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا  ۔ قائد ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے تمام شواہد اسکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کیے جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا پر حملہ متحدہ قائد کے خلاف کیس کی بنیاد ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو فراہم کیے گئے شواہد اسکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کیے جائیں گے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی قانونی معاونت کیلئے لیگل کونسل کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: