اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دیوانہ شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تین بچوں کے والد ایاد حمید  کے قتل پر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے چوکی کی طرف آ رہا تھا جس پر فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ اس نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک  پوسٹ کی طرف فائرنگ کی اور ان کے ساتھ ایک خاتون بھی سوار تھی۔ تاہم دوسری طرف ایک عرب ایجنسی کا کہنا ہے کہ زکریہ حمید نامی شخص بھاگ کر چیک پوسٹ کی طرف آ رہا تھا جس پر فائرنگ کی گئی اور وہ مارا گیا۔

اسرائیلی چیک پوسٹ سلواد  مغربی کنارے پر غیرقانونی بستیوں کے لئے بنائی گئی ہے اور یہاں اکثر فلسطینیوں اور اسرائیلی حکام میں لڑائی جاری رہتی ہے۔ اکتوبر 2015سے اب تک اسرائیلی فوج اس علاقے میں 223فلسطینوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق  یہ شخص سلواد کا رہائشی تھا اور اسے غیرقانونی بستیاں قائم ہونے کے بعد وہاں سے بے دخل کیا گیا تھا۔ اسرائیلی بستی قائم ہونے کے بعد  حمید نے اپنے نئے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے گھر اور اپنی زرخیز زمین کو بچا سکے۔

حمید پانچ سال تک دیوانوں کی طرح یہ کام کرتا رہا ۔ اس نے ہمسایوں کے کام کیے،  یہودی آباد کاروں کو کھانے بنا کر کھلائے لیکن اس سب کے باجود بالآخر اس کو بھی باقی فلسطینیوں کی طرح بے دخل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک رات اسے اور اس کے پور ے خاندان کو علاقے سے نکال کر غیرقانونی آبادکاری کو مکمل کر لیا۔

اس بے دخلی کے بعد کئی بار مظاہرے ہوئے ان مظاہروں میں بیشتر وہی افراد شامل تھے جنہیں اس علاقے سے بے دخل کیا گیا۔ ان مظاہروں پر اسرائیلی افواج نے متعدد بار فائرنگ کی جس سے سینکڑوں فلسطینی مارے گئے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔انہی میں حمید کا بھائی بھی مارا گیا تھا۔

فلسطینیوں کے چاقوں اور چھوٹی بندوق کے حملوں سے اب تک 35اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔ ان حملوں میں کئی بار گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں اور کئی اسرائیلی فوجیوں کوگاڑی کے نیچے بھی کچل دیا گیا۔

ان واقعات کے  بعد حمید کا ذہنی توازن بگڑ گیا۔ وہ گھنٹوں روز اسی سرحد پر بیٹھا رہتا تھا جبکہ اس کے بچے  پڑھائی چھوڑ کر کام میں لگ گئے تھے۔ اس کی بیوی بھی لوگوں کے گھروں میں کام کر رہی تھی۔ تاہم حمید کی نظریں صرف سلواد کی چوکی پر ہی لگی  رہتی تھیں۔اس کی وجہ سے اسرائیلی فوجی بھی انتہائی تنگ تھے۔

فلسطینی رپورٹس کے مطابق سلواد پر موجود تمام فوجی حمید کو انتہائی اچھی طرح پہچانتے تھے۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے فائرنگ کی اور بالآخر یہ دیوانہ مارا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: