شاہ رخ کے لئے ہرن کی کھال کی چپل،کاریگر گرفتار

خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات نے بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے لیے ہرن کی کھال سے خصوصی طور پر چپل تیار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے اداکار کے لیے مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور پشاوری چپلوں کے مشہور کاریگر جہانگیر خان کو چپل کے 2 جوڑے تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا۔

جہانگیر نے وہ 2 جوڑے تو تیار کیے لیکن ساتھ ہی شاہ رخ خان سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے تحفے کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل کی ایک اضافی جوڑی بھی تیار کی۔

تاہم ہرن کی کھال سے چپل تیار کرنے پر خیبر پختونخوا کا محکمہ جنگلی حیات حرکت میں آیا اور اس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر جہانگیر خان کو گرفتار کرلیا اور ہرن کی کھال سے بنی چپل کی جوڑی بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہرن کے شکار اور اس کی کھال کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔

جہانگیر خان اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کے لیے بھی شیر کی کھال سے پشاوری چپل تیار کر چکے ہیں۔

شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا آرڈر دینے کے بعد ان کی کزن نور جہاں نے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اداکار کی خصوصی فرمائش پر انہوں نے ان چپلوں کا آرڈر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1997 میں بھی شاہ رخ خان کو پشاوری چپل کا تحفہ دیا تھا اور وہ ہندوستان جاکر دوبارہ انہیں ان چپلوں کا تحفہ دیں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: