سات ڈالرز سے 64.5 ملین ڈالرز کا سفر

ڈیوائن جانسن المعروف دی راک دنیا بھر میں سالانہ سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے ہیں راک نے
ریسلنگ کے بعد ہولی وڈ میں بھی سپراسٹار کا درجہ حاصل کرچکے ہیں لیکن انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز محض 7 ڈالرز سے کیا تھا

راک رگبی کھلاڑی کی حیثیت سے میامی یونیورسٹی کی ٹیم کا حصہ تھے، جس کے عوض انہیں صرف سات ڈالرز دیئے جاتے تھے۔
rock rugby
اس کے بعد راک نے کینیڈین فٹبال لیگ میں بھی حصہ لیا جہاں انہیں صرف ڈھائی سو ڈالرز ہفتہ ملتے تھے ،
مگر محبت میں چوٹ کھا کر انہوں نے اپنے آبائی کھیل ریسلنگ میں جانا پسند کیا۔


اب یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ 1996 میں ریلسنگ کا حصہ بننے کے بعد 2002 تک اسے ہولی وڈ کے لیے چھوڑنے تک وہ کتنے مقبول ہوچکے تھے

دی راک نے 2001 میں فلم دی ممی ریٹرنز سے اداکاری کا ڈیبیو کیا

اور یہی کردار دی اسکارپین کنگ میں دوبارہ دہرایا اور ریسلنگ سپراسٹار ہونے کی وجہ سے پہلے کردار میں ہی انہیں 5.5 ملین ڈالرز کا معاوضہ ملا۔

تاہم راک کو مقبولیت 2003 کی فلم دی رن ڈاﺅن اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی شکل میں ملی جس میں وہ پہلی بار فاسٹ فائیو میں نظر آئے، اور اب وہ فاسٹ اینڈ فیوریس 8 کا بھی حصہ ہیں۔

اب راک کی ایک سال کی کمائی 64.5 ملین ڈالرز ہے۔

ڈیوائن جانسن المعروف دی راک نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘ میں نے 7 ڈالرز سے آغاز کیا، اگر میں آگے بڑھ سکتا ہوں تو آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں’۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: