پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی رہی
ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا، حصص کی مجموعی مالیت ایک سو دس ارب روپے کم ہو گئی
ہفتے کے دوران پہلے تین روز ب تیزی رہی اور ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 37 ہزار 426 پر بھی بند ہوا
لیکن ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس دو سو تراسی پوائنٹس کی کمی سے چھتیس ہزار نو سو چالیس پر بند ہوا
کاروباری حجم میں چھتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اوسطا روزانہ صرف پندرہ کروڑ اینس لاکھ بیاسی ہزار حصص کا کاروبار ہوا
حصص کی مجموعی مالیت چوہتر کھرب تئیس ارب بارہ کروڑ چالیس لاکھ روپے رہ گئی