سرحدی علاقوں میں میزائلوں کی تنصیب پر چین کو تحفظات

چین نے انڈیا کی جانب سے چین سے ملحق متنازع سرحد پر جدید کروز میزائل نصب کرنے کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ انڈیا علاقائی امن اور استحکام کی کوششوں پر توجہ دے گا نہ کہ اس کے برعکس۔

India China Border

انڈین فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا چینی سرحد پر فوجی دستوں کو روس کی اشتراک سے تیار کردہ براہموس میزائل سے مسلح کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ اقدام فوجی اور سویلین انفراسٹرکچر کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

دونوں ممالک کے سربرہان نے گذشتہ سال سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کی تھیں لیکن یہ تنازع تاحال حل طلب ہے۔

چین ہمالیہ کے مشرقی سیکٹر میں نئی دہلی کے زیرانتظام 90 ہزار مربع کلومیٹر پر اپنا دعویٰ کرتا ہے جبکہ انڈیا کا کہنا ہے کہ مغرب میں چین نے انڈیا کے 38 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل اکسائی چن کے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انڈین وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ چین میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: