چھٹی کرنے پر ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ کٹے گی

پنجاب اسمبلی کے اراکین کی بڑی تعداد دوسرے روز بھی ایوان سے غائب رہی، کم حاضری کے باعث اجلاس صرف 39 منٹ چل سکا۔ چیف وہپ نے غیر حاضر اراکین کی تنخواہ اور الاؤنس کاٹنے کا اعلان کر دیا ۔

پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس 22 اگست کو شروع ہوا۔ 3 روز سے جاری اجلاس میں پہلے 2 روز بھی کورم پورا نہ ہوا۔

حکمران مسلم لیگ ن کے اراکین کی غیر حاضری کے باعث اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی جاتی رہی اورکورم پورا نہ ہونے پردونوں روز اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

چیف وہپ رانا ارشد کا کہنا ہے کہ غیر حاضر اراکین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی جائیں گی ،3 روز کی مراعات سے بھی محروم رہیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: