حکومت فوج کو سیاست میں لائی، واڈا

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم کا ڈرامہ رچا یا ہے ۔ملک میں ضرب عضب کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے لیکن اب اسمبلی میں ضرب عضب کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان عجیب ملک ہے ،جیل سے باہر نکل کر کوئی صدر بن جاتا ہے ،کوئی جلا وطنی کے بعد وزیر اعظم بن جا تا ہے اور کوئی جیل میں بیٹھے ہوئے ہی میئر بن جاتا ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شریف خاندان کی مزید آف شور کمپنیوں کے ثبوت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کر رہی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔احتساب کا عمل روکا گیا تو جمہوریت کیا ملک ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے فوج کو سیاست میں لائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کوئی چیز نہیں بلکہ صرف ایک ڈرامہ ہے ،متحدہ کا آئین الطاف حسین نے لکھا ہے ،اس کے مشورے کے بغیر ایم کیو ایم میں کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ڈرامہ کر کے کشمیر کے مدعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی اور بھارتی خفیہ ایجنسی کو بھی خوش کیالیکن الطاف حسین اس بار اپنی حد عبور کر گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیانات کے بعد رات و رات ایم کیو ایم پاکستان کی تشکیل ایک ڈرامہ ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: