کابل حملہ، 10 گھنٹے بعد آپریشن مکمل، 2 حملہ آور ہلاک

افغان سیکیورٹی فورسز نے دس گھنٹے تک جاری آپریشن کے بعد امریکی یونیورسٹی پر حملے کرنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع امریکن یونیورسٹی پر حملے میں سات طلبہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار اور تین گارڈز بھی شامل ہیں۔

کابل پولیس کے سربراہ عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ حملے میں 35 طلبہ اور نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 750 طلبہ اور سٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

پلٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ مسعود حسینی بھی یونیورسٹی میں پھنسے گئے جو مدد کے ٹویٹ کرتے رہے۔

یونیورسٹی سے بھاگ نکلنے کے بعد انھوں نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ وہ ایک کلاس روم میں 15 طلبہ کے ہمراہ تھے جب ایک دھماکہ ہوا اور حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: