کراچی: ٹی وی حملہ، متحدہ کی 2 خواتین گرفتار، سیکٹرز سیل

کراچی کے ضلع وسطی میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز اور دفاتر سیل کر دیئے جبکہ اے آر وائے کے دفتر پر حملے میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ان خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لا ئنز ایریا سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ادھر صدر لکی سٹار کے قریب حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار امجد شہید جبکہ دوسر ا ذخمی ہوگیا۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

نارتھ کراچی دعا چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

سولجر بازار پولیس نے مختلف الزامات میں آٹھ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔

گرفتار ملزموں میں سے 6 نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کئے گئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: