لاہور میں بارش، کراچی میں بادل

مون سون کی بارشوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں جل تھل ایک کر دیا۔ لاہور میں صبح سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ تین سے چار دن تک جاری رہے گا۔

مون سون کے نئے سلسلے میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہے۔

لاہور میں بارش کے باعث سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث سکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ بارش جوہرٹاؤن میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش کا پانی سپریم کورٹ رجسٹری کے احاطے میں داخل ہوگیا۔

کراچی میں بھی موسم جزوی ابر آلود ہے جبکہ چوبیس گھنٹے میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: