سری لنکا نے آسٹریلیا کو 82 رنز سے ہرادیا

سری لنکا نے کولمبو ون ڈے میں آسٹریلیا کو 82 رنز سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 48.5 اوور میں 288 رنز بنائے۔ مینڈس 69، میتھیوز 57 اور پریرا 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سٹارک، فالکنر اور زامپا نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ ایک وکٹ لائن کے ہاتھ آئی۔

فالکنر میچ میں ہیٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے بولر بھی بن گئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 289 رنز کے تعاقب میں 47.2 اوور میں 206 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کینگروز کی طرف سے میتھیو ویڈ 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی طرف سے اپونسو نے 4، پریرا نے 3، میتھیوز نے 2 اور پرسنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اینجلو میتھیوز کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: